پاکستان جتنا پیٹرول چاہے دینے کو تیار ہیں، ایران کی بڑی پیشکش

Oct 20, 2022 | 17:59:PM
ایران کے سفیر، محمد علی حسینی، روس، پیٹرول، خریدا جا سکتا ہے، ایران سے کیوں نہیں،
کیپشن: ایران کے سفیر محمد علی حسینی 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہاہے کہ روس سے اگر پیٹرول خریدا جاسکتا ہے تو ایران سے کیوں نہیں ۔
ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستا پیٹرول خریدنے کی پیشکش کردی ،ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی جانب سے پاکستان کو پیٹرول خریدنے کی پیشکش برقرار ہے ۔
ایران کی جانب سے سستے پیٹرول کی پاکستان کو فروخت کی مکمل آمادگی ظاہر کی گئی ہے، ایرانی سفیر کامزید کہناتھا کہ پاکستان جب چاہئے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کرسکتاہے ،پاکستان ایران سے جیتنا پیٹرول چاہے دینے کو تیار ہیں۔
ایرانی سفیر محمد علی حسینی کاکہناہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایران کی طرف سے مکمل ہوچکی ہے ،پاکستان آج چاہئے پیٹرول سمیت سستی گیس بھی خرید سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم انتہائی کم ہے ،پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے ،ہم دوبارہ درخواست کریں گے کہ پاکستان ایران سے مزید سستی بجلی خریدنے کے انتظامات کرے ،ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کیلئے ایران سے لوگ آنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم لز ٹرس مستعفی ہوگئیں