برطانوی وزیراعظم لز ٹرس مستعفی ہوگئیں

Oct 20, 2022 | 17:44:PM
برطانوی وزیراعظم، لز ٹرس، وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ
کیپشن: لز ٹرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا۔لز ٹرس کا کنزرویٹیو پارٹی کی سربراہی چھوڑنے کافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ،لز ٹرس کو معاشی پالیسی لے ڈوبی ،لزٹرس کے وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں ۔وزیراعظم بننے کے چند ہفتے بعد ہی لزٹرس نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیدیا ۔لزٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں استعفے سے آگاہ کیا۔
لزٹرس کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میںپارٹی سربراہ منتخب کیا جائے گا جو برطانیہ کا وزیراعظم ہوگا، نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں سنبھالتی رہوں گی
یاد رہے کہ اپنے دور اقتدار کے دوران لزٹرس نے بطور وزیراعظم آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ لزٹرس 6 ہفتوں تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں ۔لزٹرس 1827 کے بعد مختصر ترین مدت کیلئے وزیراعظم رہیں ۔ لزٹرس برطانوی وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون تھیں۔
خیال رہے کہ برطانیہ کے چوتھے وزیر اعظم نے مسلسل استعفیٰ دیا ہے،ٹونی بلئیر کے بعد کوئی بھی وزیر اعظم زیادہ دیر نہیں ٹک سکا ،گورڈن برائون مستعفی ہوئے تو تھریسامے وزیر اعظم بنیں،تھریسامے کو بھی مستعفی ہونا پڑا ،تھریسامے کے بعد بورس جانسن آئے ،ان کو بھی مستعفی ہونا پڑا ،بورس جانسن کے بعد اب لز ٹرس بھی اپنے عہدے پر برقرار نہ رہ پائیں ۔