مریم نواز 500 ،700 یا 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں، عظمیٰ بخاری

Apr 14, 2024 | 15:36:PM
  مریم نواز 500 ،700 یا 800 روپے والا لان کا جوڑا پہنتی ہیں، عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر عظمٰی بخاری نے  دعویٰ کیا کہ عام طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز 500 سے 800 روپے میں ملنے والا لان کا جوڑا خرید کر پہنتی ہیں۔ اس پر اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو   میں مریم نواز کے فیشن سینس پر گفتگو کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ ان کی بڑی بہن ڈیزائنر ہیں جو انہیں کپڑے تجویز کرتی ہیں جب کہ وہ میک اپ وغیرہ سے متعلق بھی بہن کی مدد لیتی ہیں۔

اسی دوران مریم نواز کے فیشن اور میک اپ سے پوچھے گئے سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا  کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی کی نقل نہیں کرتیں بلکہ سب انہیں کاپی کرتے ہیں، مریم زیادہ تر آن لائن شاپنگ کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خدا نے مریم نواز کو ایسا خوبصورت چہرہ دیا ہے کہ انہیں زیادہ چیزیں لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی، وہ  ایک یا دو چیزیں لگاتی ہیں، مریم نواز چھوٹے برانڈ کے لان کے کُرتے پہنتی ہیں تب بھی وہ بہت حسین نظر آتی ہیں، ان کا فیشن سینس ختم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے سینیٹر کے ڈیرےپرفائرنگ  کتنا نقصان ہوا؟افسوسناک خبر آگئی

انہوں نے بتایا کہ مریم نواز بازار میں ملنے والے لان کے 500، 600 یا 800 روپے والے جوڑے خرید کر پہنتی ہیں، بات کپڑوں کی قیمت اور برانڈز کی نہیں ہوتی بلکہ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ان کپڑوں کو کیسے پہنتا ہے، میں خود بھی ان سے انسپریشن لیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل وہ فیشن اور میک اپ کی باتیں کرتی تھیں لیکن اب وہ عوام کی خدمت میں مصروف ہوگئی ہیں اس لیے اب ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔

عظمیٰ بخاری کے اس تبصرے پر  صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ماہم بخاری نامی صارف نے مریم نواز کے مبینہ بیگ کی تصویر اپلوڈ کی اور ساتھ ہی مبینہ بیگ کی کمپنی کی ویب سائٹ کی تصویر بھی اپلوڈ کی، جس میں بیگ کی قیمت درج تھی، صارف نے لکھا کہ صرف 9 لاکھ صرف 3350 ڈالرز کا بیگ عمرہ لے کر گئی ہیں۔

ایک صارف نے مریم نواز کے جوتوں کی مبینہ معلومات شئیر کر دیں، لکھا کہ سوشل میڈیا مریم نواز کی جانب سے پہنی گئی چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہے، ساتھ ہی صارف نے عظمیٰ بخاری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

 اس ویب سائٹ کے مطابق ان ویلوٹ سلیپرز کی قیمت 1265 ڈالرز یعنی 3 لاکھ سے بھی زائد بنتی ہیں۔