پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Oct 20, 2022 | 15:38:PM
پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران شہید اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز ادا کر دی گئی
کیپشن: شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران شہید اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور دیگر افسران نے شرک کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس افسران نے میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے گا، شہید کے ورثا کی مالی امداد کے علاوہ مروجہ قوانین کے تحت تمام مراعات دی جائیں گی، پولیس مکمل طور پر چوکس ہے، قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد میں رکشہ سوار ننھی بچی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے، گلشن معمار میں دو بھائیوں کو قتل کرنے والوں کو بھی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔