بٹ کوائن کی قیمت میں آج تاریخی اضافہ ہوگیا

Oct 20, 2021 | 22:54:PM
بٹ کوائن،قیمت،اضافہ
کیپشن: بٹ کوائن،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)دنیا کی مشہور ڈیجٹیل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک ہی دن میں بٹ کوائن کی قیمت تین ہزار 613 ڈالر بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کرنسیوں کی قیمتیں جاری کرنے والی ویب سائٹ کوئین ڈیسک کے مطابق آج بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بٹ کوائن کی قیمت 5.65 فیصد بڑھ چکی ہے ۔

بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار 572 ڈالر سے بڑھ کر 66 ہزار 473 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ جس کے مطابق 1 بٹ کوائن کی پاکستانی قیمت ایک کروڑ 14 لاکھ 17 ہزار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سات سمندر پار میں تیرے پیچھے پیچھے آگئی۔۔ دوشیزہ کا ریلوے سٹیشن پر دلکش رقص۔۔ویڈیو وا ئرل