حکومت کا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض ،چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم ہے۔عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا،ہمارا اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے، بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد محمود خان اچکزئی کا نام دیا گیا تھا، اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
چیف وہپ نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ سے اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی ہے جس دوران ستائیسویں ترمیم کو پاس کرایا گیا،محمود خان اچکزئی آئینی طور پر اسمبلی کا حصہ ہیں انکے نام پر اعتراض کا کوئی جواز نہیں،یہ ہمارا آئینی حق ہے اس میں حکومت کو تاخیر نہیں کرنی چاہیئے، ان کا کہنا تھا جی اس نام پر بانی تحریک انصاف سے مشاورت ہو چکی، دوبارہ مشاورت نہیں ہو گی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے خط کا جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟