کوئٹہ شہر میں بحالی کے چند گھنٹوں بعد انٹرنیٹ سروس پھر معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کوئٹہ شہر میں انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر اچانک معطل کر دی گئی ہے، انٹرنیٹ معطلی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
اس سے قبل ایک ہفتے تک کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی، جسے گزشتہ رات ہی بحال کیا گیا تھا۔
بحالی کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہیں ہوئے تھے کہ حکام نے دوبارہ انٹرنیٹ سروس معطل کر دی، جس کے باعث شہریوں، طلبہ اور کاروباری طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بار بار معطلی سے سے نہ صرف آن لائن سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ تعلیمی و کاروباری امور بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، دوسری جانب حکام نے انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ نہیں بتائی۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین پر روسی میزائل، ڈرون حملوں میں 26 افراد ہلاک،100زخمی