اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے،ارشد ندیم کی پہلی تھرو75.44 میٹر ، دوسری تھرو83.05 میٹر ، تیسری تھرو 82.48 میٹر جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔
ارشد ندیم نے83.05 کی تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔
اس کے علاوہ نائیجریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل جیت گئے۔
ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمزمیں گولڈمیڈل جیت لیا
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) November 19, 2025
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو75.44میٹردورپھینکی
قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے دوسری تھرو83.05میٹردورپھینکی
پاکستان کے ارشد ندیم نے تیسری تھرو82.48میٹردورپھینکی
پاکستان کے اتھلیٹ ارشدندیم کی پانچویں تھرو ضائع ہوگئی pic.twitter.com/WcUU65xPTA
یہ بھی پڑھیں : ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک نےفیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی