سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات بارے آئینی بینچ کمیٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

Nov 20, 2024 | 21:40:PM
سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات بارے آئینی بینچ کمیٹی کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمات کے حوالے سے آئینی بینچ کمیٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ 
آئینی بینچ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس عائشہ ملک سویلنز کے فوجی ٹرائل سے متعلق مقدمے کا فیصلہ دینے والے بینچ میں شامل تھیں، جسٹس عائشہ ملک سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کی اپیلوں کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کا حصہ نہیں رہ سکتیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چونکہ سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس کا فیصلہ سات رکنی بینچ کی جانب سے دیا گیا تھا، سویلینز کے فوجی ٹرائل سے متعلق کیس میں اپیلوں کی شنوائی کیلئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان رہا ہو پائیں گے یا نہیں؟اہم خبر آ گئی