حافظ آباد: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد قتل ایک شدید زخمی

Nov 20, 2023 | 12:51:PM
حافظ آباد: زمین کے تنازع پر فائرنگ، 2 افراد قتل ایک شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں مظہر) حافظ آباد کے نواحی علاقے چک صابو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

حافظ آباد کے نواحی علاقے چک صابو میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے قتل ہونے والوں کی شناخت یوسف اور قیصر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی اہلیہ کو خوشخبری مل گئی

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کیا، بعد ازاں پوسٹ مارٹم کے لئے نعشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق واقع کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔