بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب

Nov 20, 2023 | 11:31:AM
 لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت کا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلاء سے مقدمات کی تفصیلات مانگنے پر وکلاء نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ  کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نیب ریفرنس کیس : یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

عدالت نے ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔