نیب ریفرنس کیس : یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب

Nov 20, 2023 | 11:17:AM
احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو طلب کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کو طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

ملزمان میں یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری فاروق اعوان اور ریاض اشعر صدیقی شامل ہیں۔ پی آئی او محمد سلیم، سید حسن شیکو، محمد حنیف اور انعام اکبر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور

پی پی رہنما اور دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم کے الزامات عائد ہیں۔

عدالت نے دیگر ملزمان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔