آرمی چیف کا دورہ لسبیلہ ، سیلاب  متاثرین کیلئے پری فیبرییٹڈ گھروں کا افتتاح کیا

Nov 20, 2022 | 22:21:PM
آرمی چیف کا دورہ لسبیلہ ، سیلاب  متاثرین کیلئے پری فیبرییٹڈ گھروں کا افتتاح کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے لال گل گوٹھ میں پری فیبرییٹڈ گھروں کا افتتاح کیا، یہ گھر سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے تعمیر کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق گاؤں میں ایک پرائمری سکول، شمسی توانائی، ٹیوب ویل تعمیر کیا گیا ہے،ایف ڈبلیو اے نے یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، آرمی چیف کو ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اصغر نے بحالی نو کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: