انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،کل قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جائیگا

Nov 20, 2022 | 21:08:PM
انگلینڈ, ٹیسٹ سیریز ،قومی کرکٹ ٹیم , اعلان
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کل قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق  چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے کپتان اور کوچ سے مشاورت جاری  ہے،ٹیم کو حتمی شکل دے کر چیئر مین پی سی بی کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  فٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے،ٹیم کے ریگولر اسپنرز یاسر شاہ اور نعمان علی کا آوٹ آف ہونا سلیکشن کمیٹی کے لئے درد سر بنا ہوا ہے ۔ ان فارم اظہر علی، عبداللہ شفیق، امام الحق کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہے ۔