پشاور، سینئر وکیل رضااللہ خان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ہائی کورٹ کے سینئر وکیل رضا اللہ خان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم نے 3 دن قبل رضا اللہ ایڈووکیٹ کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے تھے تاہم گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ملزم مقتول کا بھتیجا ہے جس کا چچا سے جائیداد کا تنازع تھا، پولیس نے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کیا ۔پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ کے قتل میں ملوث ملزم کسی ضروری دستاویز کے حصول کیلئے گھر آیا ہوا تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے چچا رضااللہ ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کے خلاف تھانہ غربی میں مقدمہ بھی درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا جلد ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ