آج کے بچے کل کے لیڈر، سہولیات فراہم کرنا ذمہ داری ہے:بلاول 

Nov 20, 2022 | 19:10:PM
بچے،لیڈر، سہولیات، فراہم،بلاول ،وزیر خارجہ
کیپشن: پیپلزپارٹی کے چیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین ووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، ان کے ذہنوں کو رواداری کے ساتھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم، صحت، صاف اور پُرامن ماحول بچوں کی صحت مند نشونما کیلئے ضروری ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر دیئے گئے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بچوں کو تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو داخلی اور خارجی محاذ پر متعدد مشکلات کا سامنا ضرور ہے، ہماری اولین ترجیح ہے کہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہونا چاہیے، پولیو کے تقریباً ایک چوتھائی کیسز محض پاکستان سے رپورٹ ہو رہے تھے، شہید بینظیر بھٹو نے بطور وزیراعظم اپنے دوسرے دور حکومت میں انسداد پولیو مہم شروع کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم پولیو سے پاک ملک بننے کے قریب ہیں، مساوات اور یکساں مواقع ہر بچے کے ناقابل تردید حقوق ہیں،سیلاب سے متاثر بچوں پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیلاب اور بارشوں سے متاثر 33 ملین افراد میں سے ایک تہائی بچے ہیں،موسمیاتی تباہی کے نتیجے میں تقریباً 19 ہزار اسکولوں کو نقصان پہنچا، میں نے عالمی فورمز پر موسمیاتی انصاف کی افادیت پر زور دیا ہے۔