پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

Nov 20, 2022 | 14:52:PM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن آج 20 نومبر کو منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔

بچے کسی بھی گھر کے آنگن کی چھاؤں اور سکون ہوتے ہیں، یہ گھر میں ایک پل کیلئے بھی نہ ہوں تو گھر سونا سونا لگتا ہے،جی ہاں من کے سچے، باپ ماں کے دلوں کی دھڑکن اور آنکھوں کے تاروں کیلئے جہاں کئی دن مخصوص ہیں وہی ایک دن بچوں کا عالمی دن بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو ہم سے بچھڑے 38 برس بیت گئے

پاکستان میں یوں تو ہر سال یہ دن زور و شور سے منایا جاتا ہے، تاہم ملک کی بڑی آبادی بچوں کے اس دن کی اہمیت اور آگاہی سے ناواقف ہیں۔ پاکستان میں غریب طبقے کے بچوں کی جسمانی صحت نہ تو قابل فخر ہے اور نہ ہی ان کے حقوق سے متعلق سماجی آگہی موجود ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ بچوں سے متعلق مسائل روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

بچوں کی نفسیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین سمجھتے ہیں کہ بچوں کے بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل کی وجہ اساتذہ اور والدین سے بچوں کے رابطے اور بات چیت میں کمی ہے۔ بچے اکثر خوف اور والدین کی عدم دلچپسی کے باعث اپنے مسائل ان سے بیان نہیں کرپاتے۔