فتنہ الخوارج کا اہم سرغنہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جہنم واصل،ساتھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر ہلاک کردیا جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا،ہلاک ہونے والا خارجی بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سیکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے،خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں کا آپریشن کمانڈر بھی تھا۔
اس سے پہلے 22فروری 2026کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنہ الخوارج کے 5خودکش بمباروں پر مشتمل ایک گروہ کو پشین میں سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا،خارجی بصیر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔
خیال رہے کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بشری بی بی کی فیملی کی درخواست دوبارہ سنیں، اسلام آباد ہائی کورٹ