اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بشری بی بی کی فیملی کی درخواست دوبارہ سنیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

May 20, 2026 | 19:37:PM
 اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ بشری بی بی کی فیملی کی درخواست دوبارہ سنیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)   بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری ہو گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی سے فیملی اور ذاتی معالج سے ملاقات کا حکم جاری کرنے کی درخواست مسترد  کرتے ہوئے  عدالت نے فیملی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کے معاملہ کو دوبارہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے حکام کو بھیج دیا ۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ  نے اپنے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے  سپریڈنٹ  بشریٰ بی بی کی ان کی فیملی کے ارکان کے ساتھ ملاقات کی درخواست کو  دوبارہ سنیں اور فیصلہ کریں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ آج جاری کیا
فیصلہ مین قرار دیا گیا کہ اگر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل درخواست مسترد کرتے ہیں تو  درخواست گزار کے پاس آئی جی جیل خانہ جات کا فورم موجود ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ مین واضح کیا کہ روزمرہ  استعمال کی اشیاء کی بشریٰ بی بی کو فراہمی کے حوالے سے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ پہلے بتا چکے ہیں۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق روزمرہ کی اشیاء کی فراہمی  پہلے ہی ہو رہی ہے۔   بشری بی بی کا علاج معالجہ بھی جاری ہے۔  جب ضرورت  پیش آئی تو  بشریٰ بی بی کو جیل سے باہر ہسپتال منتقل بھی کیا گیا۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ قید ی بشریٰ بی بی کی میڈیکل صورتحال کا معاملہ ایگزیکٹو کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔  اگر اس حوالے سے کوئی اعتراض ہے تو جیل رولز کے مطابق فورم موجود ہے۔ 

عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آرڈر کی کاپی بھیجنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:   وسطی کرم میں خوارجی گروہوں کی باہمی لڑائی، 18 خوارجی جہنم واصل