بارہویں جماعت کے امتحانات،امتحانی مراکز میں دفعہ144نافذ 

May 20, 2026 | 08:50:AM
 بارہویں جماعت کے امتحانات،امتحانی مراکز میں دفعہ144نافذ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)لاہور بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کے امتحان کا آغازہوگیا۔
پہلے روز سائیکالوجی، آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس اور اپلائیڈ سائنسز کا پیپر لیا گیا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں ایک لاکھ بانوےہزار امیدوار شرکت کررہے ہیں،امتحان کیلئے 566 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں،54 حساس امتحانی سنٹرز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جارہی ہے۔
تمام امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کیلئے دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے،ڈیٹ شیٹ کے مطابق 26 سے 31 مئی تک عید کی چھٹیاں ہونگی،انٹرپارٹ ٹو کا آخری پیپر 12 جون کو مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گرج چمک کے ساتھ بارش؛محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
انٹرپارٹ ون کے پیپرز کا آغاز 15 جون سے ہوگااورانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا آخری پیپر 8 جولائی کو ہوگا،10 جولائی سے 18 اگست تک انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا پریکٹیکل امتحان ہوگا۔