گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش

May 20, 2025 | 23:14:PM
 گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی سفارش
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کےلئے گیس نرخوں میں ردو بدل کی منظوری دے دی، سمری حتمی منظوری کے لیے حکومت کو بھجوا دی گئی۔

سوئی سدرن کےلئے  گیس نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی اور سوئی ناردرن کےلئے نرخوں میں 116 روپے 90 پیسے اضافے کی  سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت سے حتمی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفیکشن جاری کرے گا، ایس این جی پی ایل کےلئے گیس قیمتوں میں اضافہ آر ایل این جی کی درآمد میں اضافے کے باعث ہوا۔

اوگرا نے گیس مینجمنٹ کے حوالے سے ایس این جی پی ایل کا معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے، اوگرا نے وفاقی حکومت کو کیٹیگری وائز گیس کی قیمتیں مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا نے قیمتوں کی سفارشات کمپنیوں کی مالی سال 2025-26 کے شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی ہے، حتمی نوٹیفیکشن وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔