پنجاب میں نئے الیکشن۔ پرویزالہیٰ نے بڑا اعلان کردیا

May 20, 2022 | 16:09:PM
پنجاب میں نئے الیکشن۔ پرویزالہیٰ نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے25 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عمران خان کا امیدوار ہوں۔ اگر عمران خان کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دونگا۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ن لیگ کے 7 سے8 افراد ابھی بھی ہمارے ساتھ ہیں۔بہت جلد اسمبلی آج بلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گر گئی

پرویز الہیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہمارے پانچ نئے اراکان کا نوٹیفکیشن کردیگا۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ۔تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور