گرمی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ۔تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور

May 20, 2022 | 12:30:PM
گرمی اور لوڈشیڈنگ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور
کیپشن: گرمی اور لوڈشیڈنگ تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گرمی کی شدت میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے باعث طلباء نڈھال،بچوں نے جلد چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث طلباء کو  سکول آنے جانے میں مشکلات کا سامنا۔لوڈشیڈنگ سے بھی سکولوں میں طلباء نڈھال ہیں اور ان کے لیے پیپر دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

درجہ حرارت بڑھنے سے طلباء کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔طلباء کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث سکول آنا جانا مشکل ہے،جلد چھٹیاں دی جائیں۔۔

دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ سکولوں میں گرمی سے بچوں کا بہت برا حال ہے،حکومت کو اب چھٹیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرلینا چاہیے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق گرمی کی شدت کے باعث پرائمری سکولوں کو قبل از وقت چھٹیاں دینے کا معاملہ زیرغور ہے جبکہ مڈل اور ہائی سکولوں میں سالانہ چھٹیاں یکم جون سے ہی دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کے لئے نئی مشکل۔ عدالت سے بڑی خبر آ گئی

  واضٗح رہے کہ سرکاری سکولوں میں سالانہ پیپرز اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔آخری روز ناظرہ قرآن کا پیپر لیا گیا۔بچے صرف نتائج سننے کیلئے سکول آئیں گے۔سرکاری سکولوں میں نتائج کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔اساتذہ 31 مئی تک ریگولر ڈیوٹی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی