پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام

Mar 20, 2026 | 20:42:PM
پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ّ(ویب ڈیسک)  ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای  نے ایرانی قوم کے لئے عید کے پیغام کے ساتھ پاکستان کے عوام کے لئے بھی خاص پیغام بھیجا ہے۔ اس پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا،  پاکستان ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔  

ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے عید الفطر کئے موقع پر تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

انہوں نے ایرانی عوام کو نوروز ک یبھی مبارکباد دی اور کہا،  نیا ایرانی سال بہادری اور قومی اتحاد کاسال ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے جنگ میں ایرانی فوج کی کامیابیوں کو سراہا  اور کہا، دشمن نے قوم میں خوف اور مایوسی پھیلانے کیلئے حملہ کیا۔دشمن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ہماری باوقار قوم نے فوجی ،سیکیورٹی نوعیت کے تین بڑے مقابلوں کا سامنا کیا ۔

پاکستانی عوام کے لئے بات کرتے ہوئے مجتبٰ خامنہ ای نے کہا،   پاکستان ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔  ہمارے پڑوسی ممالک ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔ہمارے شہید لیڈر پاکستان کو بہت اہمیت دیتے تھے۔

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا،  ہم پاکستان اور افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک آپس میں بہتر تعلقات رکھیں۔ دشمن پڑوسی ممالک اور ہمارے تعلقات  خراب  کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے لئے پڑوسی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ 

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا،  میں ایران کے بہادرصدر اور دیگر تمام حکام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے کہ دشمن ٹوٹ چکا ہے۔ ہمارا اتحاد دشمن کو جھکنے پر مجبور کردے گا۔ ہمیں جنگ میں قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا،  دشمن پروپیگنڈ اور تقسیم کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے، ہمیں اپنی خامیوں کو دورکرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔