ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ ، 15 ممالک کا دورہ کرے گی

Mar 20, 2024 | 23:09:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ ، 15 ممالک کا دورہ کرے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی ,  ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ میں کی گئی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور کی لانچنگ کی، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی،آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے، ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا،ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکا کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دوسرے بیٹے کی پیدائش پر حکومت کی جانب سے ہراساں کیا گیا،سدھو موسے والا کے والد کا الزام