بلاول نے سندھ کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا

Mar 20, 2023 | 18:44:PM
بلاول نے سندھ کے ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا شیڈول مسترد کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ان سے یہ ہضم نہیں ہو رہا کہ کراچی کا میئر پیپلزپارٹی کا ہو  لیکن جلد کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے نام پر دھوکا چل رہا تھا،عوام کا پیسہ ہسپتالوں کے بجائے نجی انشورنس کمپنیوں کو مل رہا تھا۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز منصوبے کی لاگت 23 ارب روپے ہے، 5 سال کا منصونہ ہے ہم پیسے دیں گے مگر اسے جلدی بنانا ہے۔

 یاد رہے کہ چند روز قبل ہی الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا، الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی ضمی انتخابات کا شیڈول ہائیکورٹ میں بھی جمع کروا دیا ہے جس کے مطابق 18 اپریل کو سندھ میں 93 سیٹوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔