وزیر اعظم کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹو یٹر پر نیا محاذ کھل گیا،کھلاڑی بھی کپتان کے دفاع میں آگئے

Mar 20, 2021 | 19:24:PM
وزیر اعظم کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹو یٹر پر نیا محاذ کھل گیا،کھلاڑی بھی کپتان کے دفاع میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت کیا آیا کہ ٹو یٹر پرنیا محاذ کھل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف چلائے جانے والے ٹرینڈ کے جواب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے ’ جیو ہزاروں سال کپتان‘ کا ہیش ٹیگ چلایا ۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ وزیر اعظم کو کورونا کی ہلکی علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں۔
 یا د رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے اور 8 ماہ کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 876 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہو گئی ہے۔
یہ 8 ماہ کے بعد ملک میں ایک دن میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے جہاں اس سے قبل 2 جولائی 2020 کو ملک میں آخری بار 3ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔