کورونا ویکسین روزے کو باطل نہیں کرتی: شیخ عبدالعزیز آل شیخ 

Mar 20, 2021 | 15:03:PM
کورونا ویکسین روزے کو باطل نہیں کرتی: شیخ عبدالعزیز آل شیخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے کہا  ہے کہ کورونا ویکسین روزے دار کے روزے کو متاثر نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی مفتی اعظم اور سعودی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین روزے کو باطل نہیں کرتی کیونکہ یہ کھانے پینے کے زمرے میں نہیں آتی۔ 

خیال رہے کہ سعودی عرب نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رواں برس حج کے لیے آنے والوں کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا ہے۔