عمران خان سے ملاقات ہونے تک وفاق کو گرانٹ نہیں دیں گے، شفیع جان

Jun 20, 2026 | 18:15:PM
 عمران خان سے ملاقات ہونے تک وفاق کو گرانٹ نہیں دیں گے، شفیع جان
کیپشن:  مشیرخزانہ مزمل اسلم اور وزیر اطلاعات شفیع جان پشاور مین پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے وفاق کو گرانٹ بھیجنے کے معاملہ کو عمران خان کے ساتھ سہیل آفریدی کی ملاقات کے ساتھ مشروط کر دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ جب تک عمران خان سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں کروائی جائے گی، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا سے کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔

 مشیرخزانہ مزمل اسلم اور وزیر اطلاعات شفیع جان  نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خیبر پختونخوا کا صوبائی بجٹ تاریخی بجٹ ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ  نیشنل اکنامک کونسل متعلقہ فورم نہیں لیگل فورم صرف این ایف سی ہے۔ 5 ہزار 260 ارب روپے ایف بی آر جمع کرے گا تو وہ صوبوں میں بانٹا جائے گا۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا،  وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث عام آدمی متاثر ہوتا ہے۔ عام آدمی کی پوزیشن کو نارمل کرنے کےلیے صوبائی بجٹ ہوتا ہے۔ 

مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کے بجٹ میں 121 ارب روپے کا خسارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایرانی گلوکارہ پرستو کو 74 کوڑوں کی سزا نے عالمی سطح پر تشویش کی لہردوڑا دی 

انہوں نے کہا،  تاثر دیا جا رہا ہے کہ سرپلس کے بجٹ کو خسارے کے بجٹ میں تبدیل کیا گیا۔ 180 ارب میں سے وفاق نے  95 ارب دیئے۔ صوبہ کے  بجٹ کا بڑا حصہ تنخواہوں میں چلا جاتا ہے۔ بجٹ میں ہماری تنخواہوں کا حصہ 58 فیصد ہے، صحت کارڈ کے لیے 125 ارب روپے دیے ہیں، 

مزمل اسلم نے کہا،  تعلیم، صحت اور پولیس کو سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا۔

اس بار پولیس پروکیورمنٹ کے لیے ساڑھے 14 ارب رکھے ہیں۔  بی آر ٹی کےلیے 6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے والے ذہین بچوں کو سود سے پاک قرضہ دیا جائے گا، ان ذہین بچوں کےلیے 20 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پورے پشاور کےلیے پبلک فری وائی فائے دیا جائے گا۔  فری وائی فائے کےلیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ  ہم نے کم سے کم اجرت 45 ہزار روپے کی ہے، نجی شعبے بھی اس پر عمل کریں گے۔

 مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفر کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ وفاق سے زیادہ لوگوں کو خیبر پختونخوا کے بجٹ کا انتظار تھا۔ خیبر پختونخوا صوبے کا بجٹ تاریخی ہے۔

شفیع جان نے بتایا کہ ہمارا پہلے 3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا ارادہ تھا، جس میں قانونی پیچیدگیاں آرہی تھیں۔

شفیع جانے نے بتایا کہ اس بجٹ میں خیبر پختونخوا کی طرف سے وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔ وفاق کے لئے گرانٹ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات سے مشروط ہے۔

شفیع جانےنے مزید کہا، خسارے کا بجٹ پیش کیا گیا ہے، وفاق کو کوئی گرانٹ نہیں دی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی سے جب تک ملاقات نہیں ہوتی ہم کٹوتی نہیں کرنے دیں گے۔