مرغی اورانڈے مہنگے،سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابوبکر شیخ)شہریوں کو سستا پروٹین پھر سے مہنگے داموں ملنے لگا۔
لاہور میں برائلرگوشت کاسرکاری ریٹ 475فی کلومقررہے لیکن مارکیٹ میں ہر دکان کا اپنا ریٹ ہے،اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 485سے490روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔
اسی طرح فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 212روپے فی درجن مقررہے لیکن بازار میں 225روپے فی درجن تک فروخت ہورہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل کے بعد طیاروں کاایندھن اور لائٹ ڈیزل بھی سستا
شہریوں نےمرغی کے گوشت اور انڈوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیاہے۔