گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس 21 جون کو طلب کرنے کی سفارش

Jun 20, 2026 | 00:24:AM
گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس 21 جون کو طلب کرنے کی سفارش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس 21 جون کو طلب کرنے کی سفارش کی گئی ہے، سیکرٹری اسمبلی نے اجلاس بلانے کے لیے گورنر گلگت بلتستان کو خط لکھ دیا۔

جی بی اسمبلی کا پہلا اہم اجلاس اتوار 21 جون کو شام 4 بجے ہوگا، اسمبلی سیشن ہال جوٹیال گلگت میں نئے اراکینِ اسمبلی  اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

 پہلے اجلاس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر  کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر جی بی نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

گورنمنٹ آف گلگت بلتستان آرڈر 2018 کے تحت گورنر سے منظوری مانگ لی گئی،  مقررہ امور کی تکمیل پر پریذائیڈنگ آفیسر اجلاس ملتوی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ