پشین ،کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک شخص جاں بحق ا ور 2 افراد شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان کے ضلع پشین میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ا ور2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ضلع پشین میں تورہ شاہ روڈ پر مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر صدیق اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ڈاکٹر صدیق اللہ کا بیٹا اور ساتھی شدید زخمی ہو گئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ مرنیوالے ڈاکٹر صدیق اللہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، صاحبزادے کی خیریت دریافت کی