وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد، صاحبزادے کی خیریت دریافت کی
کیپشن: تصویر، پی آئی ڈی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جمعیت علمائے اسلام ف کے صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ، فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمود پر حملے اور ان کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، اور انکی خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم نے اس ناکام حملے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لانے کے احکامات جاری کیے، ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں :اسرائیل, ایران تنازع کی وجہ سے دنیا بحران کا شکار ہے: انتونیو گوتریس
_