لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم، شمالی علاقہ جات میں آندھی، بارش متوقع

Jun 20, 2025 | 23:14:PM
لاہور سمیت پنجاب میں موسم گرم، شمالی علاقہ جات میں آندھی، بارش متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں  موسم گرم مرطوب رہے گاتاہم ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، شانگلہ، کوہستان، پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں آندھی، جھکڑ چلنے کے ساتھ گرچ چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتا ہم ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، شانگلہ، کوہستان، پشاور،صوابی،مردان،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی، وزیر ستان ، کوہاٹ، کرک، بنوں اور گردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی،مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات ،راولپنڈی ،جہلم،میانوالی،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور اور گردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی ،وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم  شدید گر م رہنے کا امکان  ہے تا ہم جنوب مشرقی اضلاع(نگر پارکر،مٹھی، اسلام کوٹ) میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

      کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے، اس دوران چند مقامات پر تیز،موسلادھار بارش کی توقع ہے، بھکر 48، سبی ، دالبندین 47،تر بت ، خیر پور اور نور پور تھل میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی عہدے سے مستعفی