اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا : ایران کا دو ٹوک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ہے، ایران کی طرف سے کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں میں مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصاً امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔
ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے
، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں ہم کسی سے خصوصاً امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔
ہم نے ان پر واضح کردیا ہے کہ جب تک جارحیت اور حملے جاری رہیں گے۔ بات چیت یا سفارتکاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ہم اس وقت حالتِ دفاع میں ہیں، یہ دفاع نہ رکے گا اور نہ روکا جا سکتا ہے۔
ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا جوکہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ میں ہسپتالوں پر حملہ کیا گیا۔