جماعت نہم کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورتعلیمی بورڈز نے جماعت نہم کے سالانہ امتحان کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی ۔
ترجمان لاہور بورڈ نے کہاہے کہ تعلیمی ادارے اب 20 جولائی تک نہم کے طلبہ کی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سرکاری و پرائیویٹ امیدوار رجسٹریشن کے بعد سال 2026 میں نہم بورڈ کا امتحان دے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ
ترجمان لاہور بورڈ نے کہاہے کہ 20 جولائی کے بعد 600 روپے جرمانہ کے ساتھ رجسٹریشن کروائی جا سکے گی، جرمانے کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 4 اگست رکھی گئی ہے۔