نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار

Jun 20, 2023 | 01:23:AM
 نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار
کیپشن: نجم سیٹھی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پی سی بی چیئرمین کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر میں کہا ہے کہ میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے درمیاں جھگڑے کا باعث نہیں بننا چاہتا ،اس طرح کا عدم استحکام اور بے یقینی صورتحال پی سی بی کیلئے ٹھیک نہیں۔ان کا مزید کہناتھا کہ ان حالات میں پی سی بی کی چئیرمین شپ کا امیدوار نہیں ہوں۔

یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے تنازع چلا آ رہا تھا، ن لیگ چاہتی تھی کہ نجم سیٹھی کرکٹ بورڈ کے معاملات کو بہتر انداز سے چلا رہے ہیں اس لیے انہیں ہی برقرار رکھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا حق ہے، حکومت اگر نجم سیٹھی کو رکھنا چاہتی ہے تو انہیں کہیں اور لگا دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور وکٹ گر گئی