آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کی شفاف اور کامیاب تیاریوں کا سلسلہ جاری 

گزشتہ انتخابات کے 60 فیصد ٹرن آؤٹ  کے برعکس  اس سال80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا

Jul 20, 2026 | 19:36:PM
آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کی شفاف اور کامیاب تیاریوں کا سلسلہ جاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)آزاد جموں و کشمیر میں انتخابی عمل کی شفاف اور کامیاب تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے،آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے انتخابی سرگرمیوں کا اہم مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ 

آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سرکاری ملازمین کیلئے آج پولنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا،گزشتہ انتخابات کے 60 فیصد ٹرن آؤٹ  کے برعکس  اس سال80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا ۔
 ماہرین کے مطابق انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہونا آزاد جموں و کشمیر میں منظم، شفاف اور پُرامن عام انتخابات کے انعقاد کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ووٹنگ میں 80 فیصد سے زائد شاندار ٹرن آؤٹ  انتخابی عمل پر اعتماد اور بھرپور شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : سرکاری یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنا ثابت، خاتون افسر کی تنزلی کی سزا برقرار