محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی 

Jul 20, 2026 | 17:41:PM
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی 
کیپشن: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق اگلے 04 سے 06 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا ،دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،بٹگرام بونیر ،صوابی ہری پور ایبٹ آباد مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، علاوہ ازیں ،پشاور، چارسده ،مردان، نوشہرہ، کوہاٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ادھر کشمیر نیلم ویلی مظفرآباد راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں باغ حویلی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ سدھنوتی کوٹلی بھمبر میرپور، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مری گلیات ،چکوال جہلم، سیالکوٹ نارووال، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، گجرات، خوشاب، سرگودها، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،شیخوپورہ لاہور، قصور، اوکاڑہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نےمزید کہا ہے کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے،عوام موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کوئٹہ بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا