گال ٹیسٹ میں پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی

Jul 20, 2022 | 14:29:PM
گال ٹیسٹ،پاکستان ،سری لنکا،عبداللہ شفیق
کیپشن: عبداللہ شفیق 158 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے/ گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ جیت لیا، گال میں سری لنکا اپنا ریکارڈ نہ بچاسکا، پاکستانی ٹیم نے تاریخ بنادی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گال ٹیسٹ میں 342 رنزکا ریکارڈ ہدف حاصل کر کے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

 شاندار کارکردگی پر عبداللہ شفیق گال ٹیسٹ کے ہیرو ثابت ہوئے، عبداللہ شفیق 158 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق کی اننگز نے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، بابراعظم نے 55 اور رضوان نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔