ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کیوں کامیاب ہوئی ؟ ریحام خان بھی بول پڑیں

Jul 20, 2022 | 12:29:PM
ضمنی الیکشن،ریحام خان،پی ٹی آئی،عمرا ن خان،ٹویٹ
کیپشن: تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے: ریحام/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پی ٹی آئی کی پنجاب ضمنی الیکشن میں جیت کی وجہ بتائی ہے۔

 ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے لکھا کہ 'پی ٹی آئی کے ضمنی انتخابات میں جیت کی وجہ عمران کی پروپیگنڈا کرنے میں مہارت ہے'۔

ریحام نے وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ 'شریف خاندان مخالف جذبات کا فائدہ اٹھایا گیا یعنی چور، کرپٹ اشرافیہ، اسلامک ٹچ کیش کیا گیا، یہ دکھایا گیا کہ ایک عام آدمی امیر، طاقتور خاندانوں اور امریکی مسلط کردہ مسائل کے خلاف کھڑا ہے'۔

 ریحام خان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'جو لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خود بغیر کسی مدد کے یہاں تک پہنچا، ان کو بتا دوں کے باقی اگر ہاتھ پکڑ کر یہاں تک آئے ہیں تو آپ کے کپتان کو تو گود میں اٹھا کر یہاں تک لایا گیا ہے'۔

 پی ٹی آئی چیئرمین کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ 'تحریک انتشار کو اس وقت سب سے زیادہ ڈر فارن فنڈنگ کیس کا ہے، تحریک انصاف چاہتی کہ جلد از جلد الیکشن کی طرف جایا جائے یا کچھ ایسا کیا جائے کہ الیکشن کمیشن کا فوکس فارن فنڈنگ کیس سے ہٹا دیا جائے'۔