عید قربان کے آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بے قابو

Jul 20, 2021 | 13:26:PM
عید قربان کے آتے ہی مہنگائی کا جن بھی بے قابو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قربانی کیلئے ضروری چیزوں کہ قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔ 

 تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال چھوٹی چٹائی کی قیمت تین سو تھی اب پانچ سو روپے تک فروخت ہورہی ہے ۔بڑی چٹائی جس کی قیمت پچھلے سال پانچ سو تھی اب چھ سو سے سات سو میں فروخت ہورہی ہے ۔ گوشت کی ٹوکری ایک سو تھی اور اب ڈھائی سو روپے ہے ۔

 گوشت بنانے کیلئے مڈی بھی ضروری ہے ،پچھلے سال کی نسبت مڈی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے چالیس روپے کلو ملنے والی مڈی اب اسی روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔