جاپان کے علاقے کماموتو میں سیاحتی ہیلی کاپٹر 3 افراد کے ساتھ لاپتہ

Jan 20, 2026 | 17:07:PM
جاپان کے علاقے کماموتو میں سیاحتی ہیلی کاپٹر 3 افراد کے ساتھ لاپتہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان کے علاقے کماموتو میں سیاحتی ہیلی کاپٹر3افراد کے ساتھ لاپتہ ہو گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹرمیں ایک پائلٹ اور دو تائیوانی شہری سوار تھے،جاپانی حکام کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کے ساتھ رابطہ ماؤنٹ آسو کے قریب منقطع ہوا، جس کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کےمطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیا ہےجبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔