کراچی آتشزدگی واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا سندھی ہم منصب کو تعزیتی خط، افسوس کا اظہار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)کراچی کے گل پلازا میں آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد سید کو تعزیتی خط ارسال کر دیا۔
سہیل آفریدی نے خط میں گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا، خط میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعاؤں اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

حادثہ کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صوبے کا دُکھ پوری قوم کا دُکھ ہے۔
انھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :افغانستان سے دہشت گردوں کو لاکر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی: وزیر اعظم