اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر کام جاری ہے: وزیر خزانہ

Jan 20, 2026 | 00:26:AM
اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر کام جاری ہے: وزیر خزانہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر کام جاری ہے۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیرخزانہ نے سعودی ہم منصب محمد الجدعان سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب سے دیرینہ اقتصادی شراکت داری مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی