تیسری شادی کرنیوالے شعیب ملک نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Jan 20, 2024 | 19:17:PM
تیسری شادی کرنیوالے شعیب ملک نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ثناء جاوید سے شادی کرتے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے دنیائے کرکٹ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز سکور کرنے کا سنگِ میل عبور کر لیا، اس کے ساتھ ہی شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین بلے باز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹینس سٹار کی شعیب ملک سے علیحدگی کی خبریں، ثانیہ مرزا کے والد نے پول کھول دیا

واضح رہے کہ شعیب ملک اب بنگلہ دیشن پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے میں مصروف ہیں، وہ اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ہیں جدھر انہوں نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 13 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کر کے پہلے ایشیائی بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

علاوہ ازیں شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔