حضرت بی بی پاکدامن کے عرس کا آغاز ، زائرین کی بھر پو رشرکت

Jan 20, 2021 | 20:23:PM
 حضرت بی بی پاکدامن کے عرس کا آغاز ، زائرین کی بھر پو رشرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24 نیوز)لاہو ر میں حضرت بی بی پاکدامن کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری، تین روزہ تقریبات کا آغازرسم غسل و چادر پوشی سے ہوا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق مقامی خواتین نے رسم غسل و چادر پوشی ادا کی۔ مینجر دربار گوہر مصطفی ، آغا شاہ حسین قزلباش سمیت تقریب میں زائرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔تقریبات کے دوران محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا۔جمعرات کے روز قدیمی جھنڈے کا جلوس بھی نکالا جائیگا۔ جمعہ کو بعداز نماز عشا دعا کیساتھ تقریبات اختتام پزیر ہوں گی ۔