21 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال 

Jan 20, 2021 | 15:06:PM
 21 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن کمیشن نے 21 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن نے ارکان کی رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر بحال کیں۔  فواد چودھری ،شمیم آفریدی ، کامران بنگش، شاندانہ گلزار اور حامد یار ہراج کی رکنیت بھی بحال کردی ۔سینٹ کے ایک،قومی اسمبلی کے 3 اور پنجاب اسمبلی کے 7 ارکان ،کے پی کے اسمبلی کے 7 ،سندھ کے 2 اور بلوچستان کے 1 رکن کی رکنیت بحال کی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بحال ہونے والے ارکان قانون سازی میں حصہ لے سکیں گے۔گوشوارے جمع نہ کرانے پر اب بھی 133 ارکان کی رکنیت معطل ہے۔