اڈیالہ جیل میں سحر و افطار کیلئے شاہانہ مینیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں عبادات، روزہ اور روحانی ماحول کی تیاریوں کا آغاز ہو جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں اڈیالہ جیل میں بھی پنجاب کی دیگر جیلوں کی طرح سحر و افطار کے لیے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سحری کے وقت قیدیوں کو متوازن اور معیاری خوراک فراہم کی جائے گی تاکہ وہ دن بھر کے روزے کے دوران توانائی برقرار رکھ سکیں۔
سحری میں روٹی اور پراٹھا کے ساتھ انڈا، چکن، دال اور سبزی شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ چائے کا بھی باقاعدہ اہتمام کیا گیا ہے تاکہ قیدی سحری مکمل سہولت کے ساتھ کر سکیں۔
مزید پڑھیں:کیا تراویح 20 رکعات پڑھنا ہی ضروری ہے؟
افطار کے وقت بھی خصوصی مینو ترتیب دیا گیا ہے۔ قیدیوں کو کھجور فراہم کی جائے گی جو سنت کے مطابق روزہ کھولنے کا اہم جزو ہے۔
اس کے ساتھ دودھ ملا شربت دیا جائے گا تاکہ جسم میں فوری توانائی بحال ہو سکے۔
مزید برآں سموسے، چکن اور دال چاول بھی افطار کا حصہ ہوں گے۔
ہفتے میں تین دن گوشت کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا تاکہ خوراک میں تنوع برقرار رہے۔
جیل مینول کے مطابق اشیاء ہفتے کے متبادل دنوں میں فراہم کی جائیں گی۔