24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Feb 20, 2026 | 10:43:AM
24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے،اس کے علاوہ  24 گھنٹوں کے دوران کبھی کبھی تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 1 لاکھ 74 ہزار کی سطح بھی بحال
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہوائیں 20کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔